اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ عراق کی سیکورٹی فورس نے جلولا علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ ابوعبیدہ الیمنی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابوعبیدہ الیمنی کو صوبہ دیالہ میں جمعہ کے روز ہلاک کردیا گيا ہے۔ عراق کے اس سیکورٹی ذریعے نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے، کہا کہ ابوعبیدہ الیمنی جلولا میں ایک مکان میں چھپا ہوا تھا لیکن عراق کی سیکورٹی فورس نے ایک کارروائي انجام دے کر اس کو اور اس کے متعدد ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
.......
/169